ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کے وینیو کا اعلان

Published On 01 May,2025 03:32 pm

دبئی: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے فائنل کے وینیو کا اعلان کر دیا۔

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل 5 جولائی کو لارڈز میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں 24 دنوں میں 33 میچز کھیلیں گی۔

ٹورنامنٹ 12 جون سے شروع ہو گا، 12 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، میچز کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، ایونٹ کے لیے 8 ٹیموں کی پہلے ہی جگہ پکی ہے جبکہ 4 ٹیمیں کوالیفائر راؤنڈ سے آئیں گی۔

آئی سی سی نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے 6 مزید وینیوز کا بھی اعلان کر دیا ہے، وینیوز میں اولڈ ٹریفورڈ کرکٹ گراؤنڈ، ہیڈنگلے، ایجبسٹن، ہیمپشائر، اوول اور بریسٹول شامل ہیں۔