لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں آج لاہور قلندرزاور کراچی کنگز مدِمقابل ہوں گے۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں میچ رات 8 بجے شروع ہوگا، لاہورقلندرز کی قیادت فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں جبکہ کراچی کنگز کی باگ ڈور آسٹریلوی تجربہ کار اوپنر ڈیوڈ وارنر کے ہاتھ میں ہے۔
دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر بہتر پوزیشن حاصل کرنے کیلئے بھرپور تیاری کیساتھ میدان میں اتریں گی۔
شائقین کرکٹ اس میچ کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں کیونکہ قلندرز اور کنگز کے درمیان مقابلے ہمیشہ سے ہائی وولٹیج ثابت ہوئے ہیں۔