بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا دورہ یو اے ای اور پاکستان کیلئے ٹی 20 سکواڈ کا اعلان

Published On 04 May,2025 09:47 pm

ڈھاکا: (ویب ڈیسک) بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے دورۂ متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) اور پاکستان کے لیے ٹی 20 سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

بنگلادیشی ٹیم یو اے ای کے خلاف 2 اور پاکستان کے خلاف 5 ٹی 20 میچز کھیلے گی۔

بنگلادیشی ٹیم کے یو اے ای کے خلاف 2 ٹی 20 میچز دورۂ پاکستان سے قبل شیڈول ہیں جو 17 اور 19 مئی کو کھیلے جائیں گے۔

بنگلادیشی ٹیم 21 مئی کو پاکستان پہنچے گی، جس کی قیادت لٹن داس کریں گے، سکواڈ میں تنزید حسین، پرویز حسین، سومیا سرکار، نظم الحسن شنتو، شمیم حسین، ذاکر علی، رشاد حسین، مہدی حسن، تنویر اسلام، مستفیض الرحمٰن اور حسن محمود شامل ہیں۔