لاہور: (ویب ڈیسک) بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے جولائی میں پاکستانی وائٹ بال ٹیم کی میزبانی کی خواہش ظاہر کر دی۔
ذرائع کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے درخواست کی ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے روانگی سے قبل پاکستانی ٹی 20 ٹیم بنگلادیش کا بھی دورہ کرے۔
مجوزہ پلان میں کہا گیا ہے کہ ان میچز کی میزبانی ڈھاکا کرے گا، جس میں 3 ٹی 20 میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو کھیلنے کی آفر کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مجوزہ سیریز کے حوالے سے جلد کوئی فیصلہ کرے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی 20 اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز 31 جولائی سے امریکا میں طے ہے۔