پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج برین ڈے منایا جارہا ہے

Published On 22 July,2025 01:23 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج برین ڈے منایا جارہا ہے۔

دماغی معذوری کسی بھی فرد کو متاثر کر سکتی ہے، تاہم یہ قابل علاج ہے، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج برین ڈے منایا جارہا ہے، دن منانے کا مقصد دماغی صحت اور بیماریوں کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے پاکستان کے 15 فیصد نوجوان ذہنی صحت کے مسائل کا شکار ہیں، ملک کے ضلعی ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت میں اعصابی یا نفسیاتی نگہداشت کیلئے کوئی بنیادی سہولت دستیاب نہیں۔