لارڈز: (دنیا نیوز) ٹیسٹ کرکٹ پر کس کی ہوگی حکمرانی؟ 11 جون کو آسٹریلیا اورجنوبی افریقا میں جوڑ پڑے گا۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل معرکہ میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں میں جوڑ پڑے گا، فائنل سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کیا۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 11 جون کو لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ کرکٹ کا ہیڈکوارٹر لارڈز جس کو سب سے زیادہ انٹرنیشنل فائنلز کا اعزاز حاصل ہے اپنے انداز اور روایات کے باعث دنیائے کرکٹ میں ایک انتہائی منفرد خصوصیات کا حامل ہے۔
یہاں ہر چیز یادگاری اور قابل تقلید ہوتی ہے، اس کے صدر دروازے سے گراؤنڈ کی پچ تک ہر چیز قابل دید ہے اور آنے والے گھنٹوں اس میں محو رہتے ہیں۔
فائنل کی پچ کے لئے اب تک یہی کہا جا رہا ہے کہ ایک متوازن اور ہموار پچ ہوگی، پہلے دو دن پچ پر تیزی بھی ہوگی اور باؤنس بھی ہوگا لیکن باؤنس ہموار ہوگا۔