لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے اثاثہ جات کی مالیت پتہ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل کی ویلیو ایشن کے لیے ایک کمپنی کی خدمات حاصل کرنے کے لیے اشتہار دیدیا گیا،جس میں پی ایس ایل کی چھے فرنچائز ٹیموں کی ویلیو ایشن بھی شامل ہے ۔
کرکٹ بورڈ حکام کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے کمرشل رائٹس کی بھی ویلیو ایشن کی جائے گی، پی ایس ایل کی ویلیو ایشن کے بعد اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ ہو گا۔
علاوہ ازیں اگلے ایڈیشن سے پہلے نئی ٹیموں ، ٹائٹل سپانسر شپ اور براڈ کاسٹ رائٹس کا فیصلہ ہونا ہے۔