نئی دہلی :(دنیا نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی ایشیا کپ 2025 میں شرکت مشکوک ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی ایشیا کپ میں شرکت نہ کرنےکا امکان ہے، ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت بھارتی بولر شرکت کرنے سے قاصر ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ جسپریت بمراہ ویسٹ انڈیز کےخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز پر فوکس کریں گے،انہوں نے انگلینڈ کے خلاف بھی 2 ٹیسٹ میچز میں شرکت نہیں کی تھی۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ بھارت کی میزبانی میں یو اے ای میں 9 ستمبر سے کھیلا جائے گا، ایشیا کپ میں پاک بھارت کم از کم دو جب کہ زیادہ سے زیادہ تین مرتبہ آمنے سامنے آ سکتے ہیں۔