صدر ٹرمپ نے ٹھیک کہا بھارت کی معیشت مردہ ہو چکی ہے،راہول گاندھی

Published On 31 July,2025 06:51 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے ٹھیک کہا بھارت کی معیشت مردہ ہو چکی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردِ عمل میں راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ دنیا جانتی ہے مودی سرکار نے بھارت کی معیشت تباہ کر دی، مودی نے اڈانی کو نوازا، نوکریاں نہیں ہیں،نوجوانوں کا مستقبل تباہ کر دیا۔

راہول گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کے علاوہ یہ سب جانتے ہیں بھارتی معیشت مردہ ہے، امریکی صدر ٹرمپ نے ایک حقیقت بیان کی ہے۔