جنوبی افریقی ویمن ٹیم دورہ پاکستان پر لاہور پہنچ گئی

Published On 12 September,2025 09:12 am

لاہور: (دنیا نیوز) جنوبی افریقا کی ویمن کرکٹ ٹیم اپنے دورہ پاکستان کے سلسلے میں لاہور پہنچ گئی جہاں وہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ایک روزہ بین الاقوامی (ون ڈے) سیریز کھیلے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق تینوں میچز لاہور کے تاریخی قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، پہلا ون ڈے میچ 16 ستمبر کو ہو گا، دوسرا 17 ستمبر کو جبکہ تیسرا اور آخری میچ 20 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

لاہور آمد کے بعد جنوبی افریقی ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ہوٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ چند روزہ پریکٹس سیشن کے بعد میدان میں اترے گی۔

دونوں ٹیموں کی تیاریاں عروج پر ہیں اور کوچنگ سٹاف کی جانب سے کھلاڑیوں کو بھرپور ٹریننگ دی جا رہی ہے تاکہ سیریز کے دوران بہترین کھیل پیش کیا جا سکے۔