لاہور: (دنیا نیوز) قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے کہا ہے کہ ٹیم میں بہترین کھلاڑی موجود ہیں، جنوبی افریقہ کے خلاف مختلف کمبی نیشنز آزمانے کا موقع ملے گا۔
کپتان فاطمہ ثنا کا کہنا تھا کہ قومی ویمن کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہے، ورلڈکپ میں اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔
پاکستان ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم نے کہا کہ ورلڈ کپ کیلئے ویمن کرکٹرز نے بھرپور محنت کی ہے، انہوں نے ایشیا کپ میں مینز ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔