لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے مشہور لیفٹ آرم فاسٹ بولر عثمان شنواری نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
31 سالہ بولر عثمان خان شنواری نے دسمبر 2013 سے دسمبر 2019 تک ایک ٹیسٹ، 17 ون ڈے اور 16 ٹی 20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
وہ 2018 میں اے سی سی مینز ون ڈے ایشیا کپ میں بھی پاکستانی سکواڈ کا حصہ تھے۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 9, 2025
عثمان شنواری نے ون ڈے میں 34 اور ٹی 20 میں 13 وکٹیں حاصل کیں، انہیں ون ڈے میں دو مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔