پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان

Published On 08 September,2025 05:29 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کیخلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

یہ 2019 کے بعد پہلا موقع ہوگا جب سری لنکن ٹیم پاکستان میں دو طرفہ ون ڈے سیریز کھیلے گی، اس سے قبل 2019 میں کھیلی گئی تین میچوں کی سیریز پاکستان نے 0-2 سے اپنے نام کی تھی جس میں پہلا ون ڈے میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔

سری لنکا نے حالیہ طور پر 2023 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، جب انہوں نے ایشیا کپ میں لاہور میں افغانستان کے خلاف میچ کھیلا تھا۔