منصور قادر الیکشن کمشنر پی سی بی تعینات

Published On 08 September,2025 02:07 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے منصور قادر کو الیکشن کمشنر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) تعینات کر دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے بطور پیٹرن پی سی بی، سابق بیوروکریٹ منصور قادر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا الیکشن کمشنر تعینات کیا ہے۔

منصور قادر نے اپنے عہدے کا چارج لینے کے بعد چیئرمین پی سی بی سید محسن نقوی سے ملاقات کی اور انہیں اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے امید ظاہر کی کہ منصور قادر اپنے فرائض محنت اور ایمانداری سے سرانجام دیں گے۔