دبئی: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب نے ٹی 20 ایشیا کپ 2025 میں صفر پر آؤٹ ہونے کی ہیٹ ٹرک کرلی۔
صائم ایوب ایشیا کپ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں بھی سکور نہ کرسکے اور ایک بار پھر صفر پر آؤٹ ہوگئے۔
صائم ایوب نے ایشیا کپ میں اب تک کوئی رن اسکور نہیں کیا،وہ ایونٹ میں مسلسل تیسری بار صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں۔
اس سے قبل ایشیا کپ میں صائم ایوب پہلے میچ میں عمان اور دوسرے میچ میں بھارت کے خلاف کھاتہ کھولے بغیر صفر پر پویلین لوٹ گئے تھے۔