پاکستان ٹیم کی شیڈول پری میچ پریس کانفرنس اچانک منسوخ، اے سی سی کا بیان بھی آگیا

Published On 20 September,2025 06:30 pm

لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے شیڈول پری میچ پریس کانفرنس اچانک منسوخ کر دی گئی۔

دبئی میں ٹیم کی پریس کانفرنس آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے ہونا طے تھی تاہم آخری لمحات میں اسے منسوخ کر دیا گیا، ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے بھی اس فیصلے کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔

کرکٹ حلقوں میں پریس کانفرنس کی منسوخی کو غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ یہ میچ سے قبل کھلاڑیوں اور کپتان کے خیالات جاننے کا ایک اہم موقع سمجھا جاتا ہے۔

دوسری جانب اے سی سی حکام کہنا تھا کہ پریس کانفرنس کی منسوخی پاکستان کرکٹ ٹیم کی درخواست پر کی گئی ہے تاہم اس کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں کی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے نے شائقین اور میڈیا میں تجسس پیدا کر دیا ہے کیونکہ سب کی نظریں اہم میچ اور ٹیم کی تیاریوں پر جمی ہوئی تھیں۔