چیئر مین پی سی بی اچانک دبئی پہنچ گئے، پلیئنگ الیون میں تبدیلیاں متوقع

Published On 20 September,2025 06:41 pm

لاہور:(دنیا نیوز) چیئر مین پی سی بی محسن نقوی اچانک دبئی پہنچ گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق محسن نقوی کے ہمراہ ڈائریکٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی عاقب جاوید بھی موجود ہیں، انہوں نےقومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ایک طویل میٹنگ کی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ دونوں شخصیات نے کھلاڑیوں کو موٹیویٹ کیا اور ان کا حوصلہ بڑھایا جب کہ پلیئنگ الیون میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔