افریقہ کیخلاف وائٹ بال سیریز کیلئے مشاورت، قومی سکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان

Published On 07 October,2025 11:10 am

لاہور: (دنیا نیوز) جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے پاکستان کے سکواڈز کے لیے مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ایشیا کپ میں ٹیم کی پرفارمنس کے بعد تھنک ٹینک نے مشاورت کا آغاز کر دیا، پاکستان ٹی 20 سکواڈ میں 3 سے 4 تبدیلیوں کا امکان ہے، ٹی 20 کپتان سلمان علی آغا کی کارکردگی بھی پر غور جاری ہے، سلمان علی آغا کپتانی اور بیٹنگ میں توقعات پر پورا نہیں اتر سکے۔

ذرائع کے مطابق ٹی 20 ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کی واپسی اور نئے کھلاڑیوں کی شمولیت پر بھی بات چیت جاری ہے جبکہ بابر اعظم کی ٹی 20 میں واپسی پر کچھ اراکین نے تحفظات کا اظہار کیا ہے، اسی طرح ون ڈے سکواڈ میں بھی چند تبدیلیاں متوقع ہیں، سکواڈز میں تبدیلیوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ٹی 20 اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز شیڈول ہے، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ 28 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔