کرکٹ آسٹریلیا کا کرکٹرز کے این او سی کے معاملے پر پی سی بی سے رابطہ

Published On 03 October,2025 03:17 am

سڈنی: (دنیا نیوز) کرکٹرز کے این او سی کے معاملے پر کرکٹ آسٹریلیا نے پی سی بی سے رابطہ کر لیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی کرکٹرز کو رواں برس بگ بیش لیگ میں کھیلنے کا موقع ملے گا، چند روز سے پی سی بی کے ساتھ رابطے میں ہیں، امید ہے اس کا کوئی حل نکال لیں گے۔

ٹوڈ گرین برگ نے کہا کہ بی بی ایل کا یہ شاندار سیزن ثابت ہوگا، کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، یقین ہے پاکستانی کھلاڑی بی بی ایل کی ویلیو میں اضافہ کریں گے۔

بابر اعظم، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور شاداب خان سمیت 7 پاکستانی بی بی ایل کا حصہ ہیں، لیگ کا آغاز دسمبر میں ہوگا۔