سڈنی: (دنیا نیوز) آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں امیگریشن مخالف ریلیاں، ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
آسٹریلوی حکام نے مارچ فار آسٹریلیا ریلیوں پر شدید تنقید، ریلیوں کو نفرت اور تقسیم کی کوشش قراردیا، حکام کا کہنا تھا کہ ریلیوں کے پیچھے نیو نازی اور دائیں بازو کے انتہا پسند گروپس ملوث ہیں۔
وزیر موری واٹ نے کہا کہ یہ ریلیاں ہم آہنگی نہیں، نفرت پھیلانے کے لیے نکالی جا رہی ہیں۔
سڈنی میں 5 سے 8 ہزار افراد ریلی میں شریک ہوئے، قریب ہی پناہ گزینوں کے حق میں کاؤنٹر ریلی نکالی گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق میلبورن میں بھی ریلی کے دوران حالات قابو میں لانے کیلئے پولیس نے پیپر سپرے کا استعمال کیا۔
ریلیوں کے دوران پولیس نے مختلف شہروں سے 14 افراد کو گرفتار کر لیا، مظاہرین نے دعویٰ کیا کہ زیادہ امیگریشن سے کمیونٹیز کا ڈھانچہ متاثر ہو رہا ہے۔
آسٹریلیا میں نئے قوانین کے تحت دہشت گردی سے جُڑی علامات دکھانا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔