لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال کی نومولود صاحبزادی انتقال کرگئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر عامر جمال نے نومولود کا ہاتھ تھامے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے افسوسناک خبر دی۔
شیئر کی گئی تصویر کے ہمراہ عامر جمال نے ٹوئٹ میں لکھا کہ "اللہ سے اللہ کی طرف! میری ننھی شہزادی میں آپ کو زیادہ دیر تک نہیں سنبھال سکا، ماں اور بابا آپ کو یاد کریں گے"۔
پاکستانی کرکٹر نے اپنی ٹوئٹ میں بیٹی کیلئے دعا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ
— Aamir Jamal (@iaamirjamal) October 22, 2025
"اللہ آپ کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے"، تاہم فی الحال بچی کے انتقال کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔
دوسری جانب کرکٹر کی ٹوئٹ پر مداحوں سمیت اسپورٹس شخصیات بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے والدین کیلئے صبر کی دعا کررہے ہیں، پاکستانی ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے عامر جمال کی ٹوئٹ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی اہلیہ سمیت ان کیلئے بھی صبر کی دعا کی۔
— Sana Mir (@mir_sana05) October 22, 2025