لاہور: (دنیا نیوز) بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ٹی 20 میچ کی حکمت عملی کے حوالے سے بتایا کہ پچ شروع میں تھوڑی مشکل تھی لیکن پلان یہی تھا کہ پارٹنرشپ بنانی ہے اور وکٹ نہیں دینی۔
ساؤتھ افریقہ کے خلاف سیریز کے فیصلہ کن میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بابر اعظم نے میچ کے بعد گفتگو میں کہا کہ شائقین کرکٹ مجھے جتنا پسند کرتے ہیں میری بھی کوشش ہوتی ہے کہ ان کی توقعات پر پورا اتروں۔
سٹار کرکٹر کا کہنا تھا کہ کراؤڈ نے مجھے بھرپور سپورٹ کیا، بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، دباؤ کیسے ہینڈل کرنا ہے یہ ایک بڑا امتحان ہوتا ہے، بیٹنگ مزید بہتر کرنے کی کوشش کی، شروع میں بیٹنگ کرنا مشکل تھی۔
دوسری جانب بابر اعظم کی طویل عرصے بعد شاندار پرفارمنس پر شائقین کرکٹ بھی بے حد خوش دکھائی دیے ہیں، شائقین نے کہا ہے بابر اعظم سے اچھی کور ڈرائیو کوئی بھی نہیں کھیل سکتا۔



