میرا کام ون ڈے کرکٹ کوبہتر بنانا ہے: شاہین شاہ آفریدی

Published On 10 November,2025 05:49 pm

پشاور:(دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ میرا کام ون ڈے کرکٹ کوبہتر بنانا ہے۔

 پشاور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز جیتی ہے، کوشش ہوگی غلطیوں پر قابو پائیں اور پرفارمنس کوبہتر بنائیں۔

اُنہوں نے کہا کہ میرا کام ون ڈے کرکٹ کوبہتر بنانا ہے، کیچ ڈراپ ہونا کھیل کا حصہ ہے،ہماری فیلڈنگ میں بہتری آئی ہے،محمد رضوان کی پرفارمنس اچھی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ صائم ایوب کی بھی کارکردگی میں بہتر آ رہی ہے جو کھلاڑی فارم میں نہیں اسے ہمیں بیک کرنا ہے تاکہ وہ اچھا پرفارم کرے، امید ہے بابر اعظم جلد فارم میں آئیں گے، وہ اچھے پلیئر ہیں۔