فیصل آباد: (دنیا نیوز) نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی باقاعدہ رونمائی فیصل آباد کے مقامی ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کے دوران کر دی گئی۔
تقریب میں تمام پانچ ٹیموں کی کپتانوں نے شرکت کی، ٹورنامنٹ میں عمیمہ سہیل کی قیادت میں سٹارز ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی، فاطمہ ثنا کونکررز کی کپتان مقرر ہوئی ہیں جبکہ نشرہ سندھو سٹرائیکرز کی قیادت سنبھالیں گی، رامین شمیم چیلنجرز اور منیبہ علی انونسیبلز کو لیڈ کریں گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ہر ٹیم آٹھ میچز کھیلے گی جبکہ ٹورنامنٹ 14 نومبر سے شروع ہو کر 6 دسمبر کو فائنل کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔
میچز اقبال سٹیڈیم اور پی سی بی ہائی پرفارمنس سینٹر گراؤنڈ فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے جہاں خواتین کرکٹرز اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔



