پی سی بی کا سری لنکا سے ری شیڈول میچز کے ٹکٹس کے حوالے سے اہم اعلان

Published On 13 November,2025 01:13 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا سے ری شیڈول میچز کے ٹکٹس کے حوالے سے اہم اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان، سری لنکا سیریز شیڈول کے مطابق جاری رہے گی، راولپنڈی میں دوسرا ون ڈے اب 14 نومبر کو ہوگا،13 نومبر کے ٹکٹ 14 نومبر کے میچ کے لئے بھی قابلِ استعمال ہوں گے۔

تیسرا ون ڈے 15 کے بجائے 16 نومبر کو کھیلا جائے گا، 15 نومبر کے ٹکٹ 16 نومبر کو بھی کارآمد رہیں گے، پی سی بی نے شائقینِ کرکٹ کے تعاون پر شکریہ ادا کیا، واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کرکٹ ٹیم کے درمیان سیریز جاری رہے گی۔