پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے بقیہ 2 میچز کا شیڈول تبدیل

Published On 12 November,2025 11:43 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے بقیہ 2 میچز کا شیڈول تبدیل ہوگیا۔

چیئرمین پی سی بی کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے بقیہ ایک روزہ میچز 14 اور 16 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

اس سے قبل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے 2 ون ڈے 13 اور 15 نومبر کو ہونے تھے۔