سری لنکن ٹیم کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مسلسل دوسرے روز بھی ٹریننگ سیشن

Published On 10 November,2025 10:56 pm

راولپنڈی :(دنیا نیوز) سری لنکا کرکٹ ٹیم کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مسلسل دوسرے روز بھی ٹریننگ سیشن ہوا۔

مہمان ٹیم نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ سے قبل کوچز کی نگرانی میں نیٹ پریکٹس کی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا، سیریز کے تمام میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

خیال رہے ون ڈے سیریز کے بعد پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان ٹی 20 ٹرائنگولر سیریز 17 تا 29 نومبر کھیلی جائے گی۔