راولپنڈی :(دنیا نیوز) ٹی 20 ٹرائی سیریز میں پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔
سری لنکا کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے، سری لنکا کی جانب سے جنیت لیانج 41رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔
دوسری جانب کوشال پریرا نے 25، کامل مشرا نے 22،پتھم نسانکا نے 17، وینندو ہسارنگا نے 11،کوشل مینڈس اور کامیندو مینڈس نے 3،3رنز بنائے۔
اِسی طرح پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3وکٹیں حاصل کیں جب کہ سلمان مرزا، فہیم اشرف اور ابرار احمد نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے آغاز سے ہی محتاط بیٹنگ کرتے ہوئے 3وکٹوں کے نقصان پر15.3اوورز میں آسانی کے ساتھ 131 بنا کر فتح حاصل کرلی۔
صاحب زادہ فرحان 80رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے اور آؤٹ نہیں ہوئے جب کہ صائم ایوب 20اور بابر اعظم 16رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سری لنکا کی جانب سے دشمانتا چمیرا نے دو اور داسن شناکا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔



