مینز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ 28-2027 کی میزبانی سری لنکا کو مل گئی

Published On 21 November,2025 06:10 pm

کولمبو:(دنیا نیوز) سری لنکا مینز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ 28-2027 کی میزبانی کرئے گا۔

کولمبو میں ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کا 27واں اجلاس ہوا جس میں بنگلا دیش نے ایشیا اوشیانا بلائنڈ کرکٹ کپ کے انعقاد کیلئے وقت مانگ لیا۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ سری لنکا مینز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ 28-2027 کی میزبانی کرئے گا۔جب کہ اجلاس میں بلائنڈ کرکٹ کے رولز میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

دورانِ اجلاس یہ بھی فیصلہ ہوا کہ آئندہ کس ڈبلیو بی سی سی ممبر ملک کی ٹیم میگا ایونٹ میں شرکت نہیں کرتی تو اس کی ممبر شپ منسوخ کر دی جائے گی۔

خیال رہے ڈبلیو بی سی سی کا 28 واں اجلاس نیپال میں 22 سے 24 نومبر 2026 کو ہو گا۔