دوحہ: (دنیا نیوز) رائزنگ سٹارز ایشیا کپ کے گروپ اے کے آخری لیگ میچ سری لنکا کی ٹیم نے بنگلا دیش ٹیم کو 6 رنز سے شکست دے دی۔
بنگلا دیش کی ٹیم 160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 153 رنز ہی بنا سکی، گروپ اے میں سے بنگلا دیش اور سری لنکا کی ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
گروپ بی میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے، ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز 21 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔



