دوحہ :(دنیا نیوز) دوحہ میں رائزنگ سٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بنگلا دیش اے نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو سپر اوور میں شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔
بنگال ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےمقررہ 20 اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 194رنز بنائے،حبیب الرحمان 65 اور ایس ایم مہروب 48 رنزبنا کر نمایاں رہے۔
ہدف کے تعاقب میں بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 194 رنز بنائے یوں پہلی سیمی فائنل برابر ہو گیا اور دنوں ٹیموں کو سپر اوور دیا گیا۔
بھارت سپر اوور میں کوئی رن نہ بنا سکی، یوں بنگلا دیش کو جیت کیلئے 1رن کا ہدف ملا۔
جواب میں بنگلا دیس کا بھی سپر اوور میں آغاز اچھا نہیں رہا جس کی پہلی گیند پر یاسر کیچ آؤٹ ہو گئے، تاہم اگلی بال وائٹ ہوئی جس کے ایک ایکسٹرا رن نے بنگال ٹیم کی فتح کو یقینی بنادیا، یوں بنگلا دیش نے فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔
خیال رہے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز اور سری لنکا کی ٹیمیں رات ساڑھے سات بجے آمنے سامنے ہوں گی۔



