نئی دہلی: (دنیا نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں روایتی حریف ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میگا ایونٹ کا شیڈول فائنل کرلیا گیا، ایونٹ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں ہوگا۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ ٹی 20 ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرا پندرہ فروری کو کولمبو میں ہوگا، پاکستانی ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی جب کہ فائنل احمد آباد میں رکھا گیا ہے۔
خیال رہے پاکستان فائنل میں پہنچا تو فائنل کولمبو میں ہوگا، ایونٹ کا شیڈول 25 نومبر کو جاری کیا جائے گا۔



