پی سی بی کا قذافی سٹیڈیم کی کمرشل سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ

Published On 20 November,2025 12:28 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قذافی سٹیڈیم کی کمرشل سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

قذافی سٹیڈیم کی گزشتہ برس اپ گریڈیشن کے بعد سے اب تک کمرشل سرگرمیاں بحال نہیں ہوئی تھیں، اپ گریڈیشن سے قبل قذافی سٹیڈیم کے ارد گرد ریسٹورنٹس، دوکانیں اور شادی ہالز قائم تھے۔

پی سی بی نے کمرشل ایریا کی بحالی کے لیے کنسلٹنسی کی پیشکشیں طلب کی ہیں، قذافی سٹیڈیم کے کمرشل ایریا کی ڈیولپمنٹ اور موڈیفکیشن کے آرکیٹیکچرل کنسلٹنسی کی پیشکشیں بھی طلب کی گئی ہیں، پی سی بی کی جانب سے کنسلٹنسی کے لیے پیشکشیں 12 دسمبر تک طلب کی گئی ہیں۔