لاہور: (ویب ڈیسک) سابق قومی کپتان راشد لطیف کے خلاف نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
ذرائع کے مطابق راشد لطیف کے خلاف تحقیقات پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، پی ایس ایل اور مختلف کرکٹرز پر جوا کمپنیوں سے وابستگی کے الزامات پر کی جا رہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے راشد لطیف کو ابتدائی بیان کے لیے طلب کیا تاہم مبینہ طور پر وہ اپنے الزامات کے ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق راشد لطیف گزشتہ کچھ عرصے سے اپنے یوٹیوب چینل پر یکطرفہ الزامات لگا رہے ہیں جن کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی۔



