راولپنڈی :(دنیا نیوز) پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں کے شکست دے دی۔
راولپنڈی میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے زمبابوے نے مقررہ 20اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147رنز بنائے، زمبابوے کی جانب سے مارومانی نے 30، رینڈن ٹیلر نے 14اور ریال برل نے 8رنز بنائے۔
اِسی طرح برائن بینیٹ 49 بنا کر نمایاں رہے جب کہ سکندر رضا 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔
پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 2 وکٹیں حاصل کیں، شاہین شاہ آفریدی، سلمان مرزا، صائم ایوب اور ابرار احمد نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 151رنز بنا کر میچ جیت لیا، پاکستان کی جانب سے فخر زمان 44رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے،عثمان خان 37رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
اِسی طرح صائم ایوب نے 22 اور صاحبزادہ فرحان نے 16، کپتان سلمان علی آغا 1اور بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
دوسری جانب زمبابوے کی جانب سے رچرڈ نگاروا، ٹینوٹینڈا ماہوسا اور گریم کریمر نے ایک،ایک اور بریڈ ایونز نے دو کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز میں پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔



