ایشیا کپ رائزنگ سٹارز: شاہینوں کی ایونٹ میں مسلسل تیسری فتح

Published On 18 November,2025 04:46 pm

دوحہ:(دنیا نیوز) ایشیا کپ رائزنگ سٹارز میں پاکستان شاہینوں نے ایونٹ میں مسلسل تیسری فتح اپنے نام کرلی۔

پاکستان شاہینز نے یو اے ای کو 9وکٹوں سے شکست دے دی، قومی ٹیم نے 60رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔

پاکستان شاہینز کی جانب سے معاذ صداقت 37رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے جب کہ حمد نعیم 6رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔