ٹی 20 ٹرائی نیشن سیریز کی ٹرافی کی شاندار رونمائی کر دی گئی

Published On 17 November,2025 06:34 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) ٹی20 ٹرائی نیشن سیریز کی ٹرافی کی شاندار رونمائی کر دی گئی۔

سیریز کا پہلا میچ کل پاکستان اور زمبابوے کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی حوصلہ افزا ہے اور یہ سیریز ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کا بہترین موقع فراہم کرے گی، ان کے مطابق شائقین کرکٹ کو اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

دوسری جانب سری لنکا کے کپتان ڈاسن شناکا نے کہا کہ اگرچہ ون ڈے میں شکست ہوئی، لیکن ٹی20 فارمیٹ مختلف ہے اور ٹیم نئے چیلنج کے لیے تیار ہے، کچھ کھلاڑیوں کو صحت کے مسائل کا سامنا ہے تاہم امید ہے کہ وہ جلد بہتر ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ ٹرائی نیشن سیریز کے تمام میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔