دبئی :(دنیا نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی، مسٹری سپنر ابرار احمد پہلی بار ٹاپ 10 میں شامل ہوگئے ہیں۔
آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ جاری کر دی گئی جس میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل نے سابق بھارتی کپتان روہت شرما سے پہلی پوزیشن چھین لی۔
ڈیرل مچل آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دنیا کے نمبر ون بیٹر بننے والے دوسرے کیوی بلے باز ہیں، اس سے قبل 1979 میں گلین ٹرنر یہ مقام حاصل کرنے والے واحد کیوی بیٹر تھے۔
.jpg)
دوسری جانب پاکستان کے مسٹری سپنر ابرار احمد نے جنوبی افریقہ، سری لنکا کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی بار ٹاپ ٹین میں جگہ بنالی ہے، وہ باؤلنگ رینکنگ میں نویں نمبر پر آگئے۔
سابق کپتان بابر اعظم کی بیٹنگ رینکنگ میں ایک درجے ترقی ہوئی ہے اور وہ چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔



