لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 2 نئی ٹیموں کے ممکنہ نام سامنے آگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) ذرائع کے مطابق پی ایس ایل میں فیصل آباد اورگلگت کے ناموں پر اتفاق ہونےکا امکان ہے۔
پی سی بی نے نئی ٹیموں کے 6 ناموں کو شارٹ لسٹ کیا تھا، شارٹ لسٹ کیے جانے والے ناموں میں فیصل آباد،گلگت ، سیالکوٹ، حیدرآباد، راولپنڈی اور مظفرآباد کےنام شامل تھے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے دو نئی ٹیموں کے لیے پیشکشیں طلب کر رکھی ہیں، دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی اور ملتان سلطانز کے مابین تنازع تا حال حل نہیں ہوا۔
علاوہ ازیں پی سی بی نے 5 فرنچائزز کو ویلیو ایشن دستاویزات بھجوا رکھی ہیں، پی سی بی نے ویلیو ایشن کے بعد 5 فرنچائزز کو تجدیدکی پیشکش بھی کی ہوئی ہے۔



