راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ بابر اعظم کے ساتھ کھیل کر مزہ آتا ہے۔
راولپنڈی میں ٹی 20 ٹرائی نیشن سریز میں سری لنکا کے خلاف 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے والے صاحبزادہ فرحان نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند میچز اچھے نہیں گئے تھے، بابر اعظم کو سب سپورٹ کرتے ہیں، سٹار بیٹر کے ساتھ کھیل کر مزہ آتا ہے۔
یاد رہے کہ صاحبزادہ فرحان نے ایونٹ کے تیسرے میچ میں شروع سے ہی جارحانہ انداز اپنایا، انہوں نے 45 گیندوں پر 80 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز 5 چھکوں اور 6 چوکوں سے مزین تھی۔
ہمیں بہتر کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے: سری لنکن کھلاڑی
دوسری جانب سری لنکن ٹیم کے کھلاڑی جانتھ لیاناگے نے کہا ہے کہ ہمیں بہتر کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔
راولپنڈی میں ٹی 20 ٹرائی نیشن سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان سے شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جانتھ لیاناگے کا کہنا تھا کہ سری لنکا نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی، ہماری کرکٹ پر مشکل وقت چل رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بہتر کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے، پاکستان میں ٹیم سری لنکا کو بہترین سپورٹ ملی۔



