ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز: پاکستان اور سری لنکا آج آمنے سامنے ہوں گے

Published On 22 November,2025 01:26 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز میں پاکستان اور سری لنکا آج آمنے سامنے ہوں گے۔

دونوں ٹیمیں شام چھ بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ان ایکشن ہوں گی، قومی ٹیم نے راولپنڈی سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، کھلاڑیوں نے فیلڈنگ بولنگ اور بیٹنگ کی مشقیں کیں، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیم نے آرام کیا۔

واضح رہے کہ زمبابوے ٹیم نے اسلام آباد میں شاپنگ کی، یادگار اشیا خریدیں، مہمان کھلاڑیوں نے اسلام آباد کے روایتی کھانوں کا بھی لطف اٹھایا، کھلاڑی گھومنے پھرنے اور شاپنگ سے خوب محظوظ ہوئے، کھلاڑیوں نے اسلام آباد کے عوام کی مہمان نوازی کو بھرپور سراہا۔