راولپنڈی: طالب علم سے زیادتی کرنے والے معلم کو عمر قید و ہر جانے کی سزا

Published On 23 October,2025 09:03 am

راولپنڈی (دنیا نیوز) طالب علم سے زیادتی کرنے والے معلم کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی افشاں اعجاز صوفی نے سزا سنائی ، مجرم محمد افضل کو 5 لاکھ روپے ہرجانے اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی گئی۔

عدالت نے ‎‎ٹھوس شواہد اور مقدمے کی مؤثر پیروی کے پیش نظر مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی، عدالت نے ریمارکس دیے کہ ‎‎بچوں سے زیادتی ناقابل معافی جرم ہے، کسی قسم کی رعایت نہیں دی جا سکتی۔

واقعہ کا مقدمہ مئی 2022 میں تھانہ نصیر آباد میں درج کیا گیا تھا۔