کولمبو: (دنیا نیوز) مسلم ہینڈ سری لنکا نے پاکستان بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا۔
ڈپٹی ہائی کمشنر سری لنکا زنیرہ لطیف، پاکستان بلائنڈ ویمنز کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ، وائس چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل محمد الیاس ایوب اور پاکستان بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کے کوچ ابرار شاہ بھی عشائیے شریک تھے۔
سیکرٹری پی بی سی سی عتیق ضیاء، حاجی محی الدین، آصف راٹھور اور ڈاکٹر اذور عزائم سمیت پاکستان بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے بھی عشائیے میں شرکت کی۔
ڈپٹی ہائی کمشنر سری لنکا زنیرہ لطیف نے کہا کہ پاکستان بلائنڈ ویمنز کی ورلڈ کپ میں پرفارمنس قابل ستائش ہے، بطور خاتون پاکستان بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
پاکستان بلائنڈ ویمنز کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کا کہنا تھا کہ مسلم ہینڈ اور پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے ٹیم کی حوالہ افزائی کے مشکور ہیں۔



