ممبئی: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
آئی سی سی نے بھارتی شہر ممبئی میں ہونے والی تقریب میں شیڈول کا اعلان کیا، تقریب میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو، روہت شرما، انڈین ویمنز کپتان ہرمن پریت کور اور سری لنکا کے اینجلو میتھو شریک تھے۔
پہلا میچ پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان کولمبو میں 7 فروری کو کھیلا جائے گا، بھارت اپنا پہلا میچ ممبئی میں امریکا کے خلاف کھیلے گا۔
پہلا سیمی فائنل کولکتہ اور دوسرا سیمی فائنل کولمبو میں 4 مارچ کو کھیلا جائے گا، فائنل 8 مارچ کو احمد آباد یا کولمبو میں ہوگا، ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت اور پاکستان کا میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہو گا۔



