ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے نسیم شاہ پر جرمانہ عائد کر دیا

Published On 05 January,2026 11:51 pm

دبئی: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے (آئی سی سی) ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نسیم شاہ پر جرمانہ عائد کر دیا۔

انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 میں ضابطہ اخلاق کی لیول ون کی خلاف ورزی پر نسیم شاہ پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر نسیم شاہ پر 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا، نسیم شاہ کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا۔

اتوار کو انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے کھیلے گئے فائنل کے 11ویں اوور میں پیش آیا۔