چھرا مار وسیم کی کراچی منتقلی مشکل، راہداری ریمانڈ کیلئے ٹھوس شواہد مطلوب

چھرا مار وسیم کی کراچی منتقلی مشکل، راہداری ریمانڈ کیلئے ٹھوس شواہد مطلوب

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں خواتین پر حملوں کا معمہ حل نہ ہوا۔ ملزم وسیم کی جلد کراچی منتقلی کے آثار بھی دکھائی نہیں دیتے۔ کراچی پولیس نے خواتین پر حملوں کی ایف آئی آرز نامعلوم شخص کے خلاف درج کیں جبکہ راہداری ریمانڈ ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ چنانچہ قانونی تقاضے پورے ہونے تک ملزم پنجاب پولیس کی حراست میں رہے گا۔

15 اکتوبر کو منڈی بہاؤالدین سے گرفتار ملزم وسیم عادی مجرم نکلا۔ ملزم پر ساہیوال اور چیچہ وطنی میں خواتین پر حملوں کے چھ چھ مقدمات درج ہیں جبکہ پنجاب میں مجموعی طور پر 30 سے زائد مختلف مقدمات میں نامزد ہے۔

ملزم وسیم کو خواتین پر حملوں کے مقدموں میں مدعی کی عدم پیروی کے باعث کبھی سزا نہیں ہوئی جبکہ ڈکیتی کے مقدمے میں وسیم نے آٹھ ماہ سزا کاٹی اور 2016ء میں ضمانت پر رہا ہوا۔