چھرا مار کیس میں تاحال کوئی اہم پیشرفت نہ ہوسکی

چھرا مار کیس میں تاحال کوئی اہم پیشرفت نہ ہوسکی

کراچی (دنیا نیوز ) کراچ میں چھرا مار کیس کے حوالے سے تاحال کوئی بڑٰی پیش رفت نہیں ہوسکی ، خواتین پر حملہ کرنے والا ملزم کون ہے پولیس اس کو ابھی تک سامنے نہیں لاسکی ۔ ڈی آئی جی ایسٹ سلطان علی خواجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انہیں اب شبہ ہوتا جا رہا ہے کہ شاید ملزم وسیم اس کیس میں ملوث نہیں ہے اور شواہد اس کی جانب اشارہ کر رہے ہیں ، انہوں ںے کہا کہ خواتین پر حملوں کا ملزم گلستان جوہر کا رہائشی ہے اور اب تک 14 خواتین کو اپنا نشانہ بنا چکا ہے ، اس نے آخری واردات 16 اکتوبر کو جوہر آباد کے علاقے میں کی تھی اور اب ضلع سینٹرل کا رخ کر لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ملزموں کے حوالے سے غافل نہیں اور شواہد کی روشنی میں اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔