کراچی میں خواتین پر چھرے سے حملہ کرنے والا ملزم وسیم گرفتار

کراچی میں خواتین پر چھرے سے حملہ کرنے والا ملزم وسیم گرفتار

کراچی (دنیا نیوز ) کراچی میں خواتین کو چھروں کے وار سے زخمی کرنیوالے ملزم وسیم کو منڈی بہائوالدین سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے ۔ اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم وسیم کراچی میں متعدد خواتین پر چھروں سے حملہ کرنے میں ملوث تھا ، اسے خفیہ اطلاع ملنے پر منڈی بہائو الدین سے گرفتار کیا گیا اور مزید تفتیش کیلئے پولیس نے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جہاں اس سے کراچی میں خواتین پر کئے جانے والے حملوں کے حوالے سے تفصیلات حاصل کی جائیں گی ۔ یاد رہے کہ ملزم نے 25 ستمبر سے کراچی میں اپنی چھرا مار وارادتوں کا سلسلہ شروع کیا تھا اور 5 اکتوبر تک اس نے کئی خواتین کو چھرا مار کر زخمی کیا ۔ بعد ازاں پولیس کی حکمت عملی کی وجہ سے وہ 5 اکتوبر کے بعد کوئی مزید واردات نہیں کرسکا اور بالآخر پولیس کے شکنجے میں آ گیا ۔
ویڈیو دیکھیں