سیشن عدالت نے ماڈل عبیرہ کے قتل کے مقدمہ میں ملوث خاتون عظمیٰ راؤ کو سزائے موت اور5لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا ہے جبکہ مقدمہ میں شریک ملزموں فاروق الرحمن اور حکیم ذیشان حیدر کو بری کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔
یاد رہے کہ 2015 ء میں لاہور کے علاقے شیراکوٹ بس اڈے پر کھڑی ایک بس سے تیرہ جنوری کو لاوارث صندوق ملا تھا ، جس سے ایک خوبرو لڑکی کی لاش برآمد ہوئی تھی، جس کی شناخت عبیرہ کے نام سے ہوئی۔ مقتولہ پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ اور مسلم ٹاؤن ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔