میاں چنوں: (دنیا نیوز) میاں چنوں میں سات سالہ بچی کو قریبی رشتہ دار نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا، ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہو گئی، پولیس نے والدین کی درخواست پر ملزم کو گرفتار کر لیا۔
حوا کی ایک اور بیٹی درندگی کی بھینٹ چڑھ گئی۔ میاں چنوں کے نواحی گاؤں میں سات سالہ بچی عاصمہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، ملزم کوئی اور نہیں بچی کا رشتے دار نکالا۔
پولیس نے والدین کی درخوست پرمقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا جس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی ثابت ہوئی تاہم پولیس نے مزید تصدیق کیلئے نمونے لیباٹری بھجوا دیئے ہیں۔